ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا 3رکنی وفد پارٹی سربراہ فاروق ستار کو منانے میں ناکام ثابت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ نے پی آئی بی میں بلایا گیا جنرل ورکرز اجلاس منسوخ کرنے اور بہادر آباد جانے سے انکار کردیا ۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ارکان سید سردار ، روف صدیقی اور جاوید حنیف سے بات چیت میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے مذاکراتی ٹیم کی تجاویز مسترد کردیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکراتی ٹیم کی طرف سے فاروق ستار کو منانے کی کوششیں جاری ہیں،لیکن انہوں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ میں بہادر آباد نہیں جاوں گا ،جس کو آنا ہے یہاں آئے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سینیٹ کی نشستوں کی تقسیم پر خود تقسیم ہوتی نظر آنے لگی، کیا فاروق ستار پارٹی پر گرفت برقرار رکھ پائیں گے یا ایم کیوایم میں مزید دھڑے بندی ہوگی ؟
خبر: جنگ