لزبن ( نمائندہ خصوصی) دنیا بھر کی طرح پرتگال میں بھی پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یوم یکجہتی کشمیر جوش و جزبہ سے منایا پاکستانی تنظیموں نے درجنوں افراد کے ہمراہ اختجاجی مظاہرے کیے اور انڈیا کے خلاف نعرے بازی کی پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صدر راجہ زاہد اقبال کی قیادت میں پہلی بار احتجاجی ریلی اور ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئ جس میں راجہ آفاق جنجوعہ، رب نواز خان، عثمان خالد،سمیت کمیونٹی کے راہنماوں نے شرکت کی، جبکہ پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بھی ایک ریلی نکالی گئ جو کہ پرتگال پارلیمنٹ کے سامنے اختتام پزیر ہوئی ریلی کی قیادت، سید خالد عباس،کلیم چوہدری، امجد محمود،، غضنفر جاوید، محبوب احمد اور دیگر نے کی ریلی کے شرکا نےاختجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے،ریلیوں میں درجنوں پاکستانیوں اور کشمیریوں کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی یورپ اور تحریک کشمیر نامی تنظیم کے راہنماوں نے بھی شرکت کی ، ، کشمیر کے حوالہ سے پاکستان پریس کلب پرتگال کے زیر اہتمام بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر بڑے پیمانے پر مظالم اورانسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو رکوانے اور بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کی غرض سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اقوام متحدہ کے موجودہ جنرل سیکرٹری کے ملک کے دارلحکومت لزبن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت راجہ حسنین اور سرفراز فرانسس نے کی جبکہ مہمان خصوصی قائم مقام سفیر پاکستان فیاض خان تھے تقریب سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن اورسابق وزیر شفیق جرال نے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا جبکہ کشمیری راہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جو کہ ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پروگرام میں شرکت نہ کر سکیں تقریب سے ثمین آتکہ،ضیاءسید، فرزانہ کاظم، راجہ حسنین، میاں عبدالروف، حافظ غلام دستگیر، طارق بھائی، راجہ آفاق جنجوعہ، ربنواز خان، راجہ زاہد اقبال، سہیل احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ پرتگالی اور پاکستانی بچوں نے ملی نغمے اور قومی ترانہ بھی پڑھا اس پروگرام میں خواتین نے بھی شرکت کی ، پروگرام کے اختتام پر کھانا تقسیم کیا گیا، کمیونٹی کی تنظیمیں حسب روایت ہی پروگرام کر پائی گزشتہ سال کی نسبت موجودہ سال عوام کا جوش و خروش کم تھا ایسا لگتا ہے کہ عوام کمیونٹی لیڈروں کی کرکردگی اور کاروائی سے نالاں ہیں ، پاکستانی کمیونٹی منقسم ہو کر رہ گئ ہے