پچھلے سال اوسلو میں ’’محمد‘‘ سب سے مقبول نام رہا، نارویجن محکمہ شماریات

(اوسلو (بیورو رپورٹ
ناروے کے محکمہ شماریات کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، پچھلے سال دارالحکومت اوسلو میں بچوں میں رکھنے جانے والے ناموں میں ’’محمد‘‘ سب سے زیادہ مقبول اور پسندیدہ نام تھا۔
سروے میں یہ بھی کہاگیاہے کہ پورے ملک سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق، عمومی طوریعنی قومی سطح پر بچوں میں یعقوب اور بچیوں میں صوفیہ مقبول ترین نام تھے۔
نام محمد صرف مسلمانوں سے منسوب ہے جو انہیں نبی آخرزمان (محمد مصطفیٰ ص) کی طرف نسبت دیتا ہے۔ اوسلو میں محمد سب سے زیادہ مقبول نام ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ناروے میں رہنے والے مسلمانوں کی اکثریت دارالحکومت میں بستی ہے۔
پورے ملک میں نام یعقوب جو خدا کے پیغمبر یعقوب علیہ السلام سے منسوب ہے، پچھلے سال میں سب سے زیادہ رکھا گیا جبکہ بچیوں میں صوفیہ زیادہ مقبول رہا۔

Muhammad as Popular name in Oslo Norway
سال دو ہزار سولہ کے سروے کے مطابق بھی اوسلو میں سب سے زیادہ مقبول نام محمد ہی تھا جبکہ قومی سطح بچوں میں ولیئم اور بچیوں میں نورا سب سے زیادہ مقبول تھے۔
ناروے میں مسلمانوں کی تعداد ملک کی کل پچاس لاکھ آبادی کا دواعشایہ تین فیصد شمار کی جاتی ہے۔ تقریبا ڈیڑھ لاکھ مسلم آبادی میں سب سے بڑی کمیونٹی نارویجن پاکستانیوں کی ہے جو ساٹھ ستر کی دہائیوں سے ناروے میں آباد ہیں اور ان کا ناروے کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment