امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا سے برابری اور احترام کی سطح پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔
امریکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان نےجب بھی مل کر کام کیا فائدہ ہی ہوا، امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں تعطل بڑی غلطی ہوگی جبکہ ہم افغا نستان میں امن کے خواہاں ہیں اور افغانستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں بےامنی سےپاکستان متاثر ہو رہا ہے اور افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات میں شامل ہونا ہوگا۔
پاکستانی سفیر نے بتایا کہ طالبان کو بھی یہ ہی پیغام ہے کہ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، شدت پسندی اور دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، دہشت گرد پاکستان سے فرار ہو رہے ہیں جبکہ افغانستان میں گورنس کامسئلہ ہے اور ساتھ ہی کرپشن، منشیات کی بھر مار ہے۔
خبر: جنگ