نقیب اللہ قتل کیس میںمعطل ایس ایس پی ملیررائو انوار کی گرفتاری کے لئے کراچی پولیس نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں واقع گھر پر چھاپا مارا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایف ٹین کا گھر رائو انوار کی ملکیت نہیں ،معلومات پر چھاپہ مارا گیا ، اسلام آباد پولیس نے کراچی پولیس کی معاونت کی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایف ٹین میں چھاپے کے دوران پولیس کو گھر پر کوئی نہیں ملا۔
نقیب اللہ جعلی مقابلہ قتل کیس میں مطلوب رائو انوار کی گرفتاری کے لئے سپریم کورٹ کی دی گئی 3 دن کی مہلت آج ختم ہوگئی ہے ۔
اس حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ رائو انوار کی گرفتاری کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے ۔
خبر: جنگ