پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعلی خبر وں سے جڑے کاروبار سے جمہوریت کو بھی خطرات ہیں۔
برطانوی ٹی وی کے مباحثے میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی ،جس کا موضوع ’فیک نیوز دور میں حقیقت اور فسانے میں فرق کی تلاش ‘تھا۔
ڈیووس میں ہونے والے اس مباحثے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں سے نمٹنے کے لئے عوام کو تعلیم دینی ہوگی،اس طرح کی خبریں پھیلانے والوں میں سیاستدان بھی شامل ہیں۔
پی پی چیئرمین نے عراق پر حملے کے لئے امریکا کی جانب سے پیش کئے گئے جواز کو فیک نیوز کی مثال قراردیا ،جس پر چبتے جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ،ان کا کہناتھاکہ فیک نیوز کا معاملہ ریاست کو ریگولیٹ نہیں کرنا چاہیے ۔
ایک موقع پربلاول بھٹونےپینل میں موجودصحافی سےسوال کیاتودلچسپ صورتحال پیداہوگئی۔
خبر: جنگ