فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کینیڈا سے انٹرپول کی شکایت پر جھنگ میں کارروائی کی، کارروائی میں فحش فلمیں بنانے میں ملوث ایک ملزم تیمور مقصود کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم تیمور نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کیا ہے، ملزم سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ انٹرپول نے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا سے ملزم کی نشاندہی کی تھی، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر: جنگ