پاکستان کا نیوزی لینڈ کوجیت کیلئے 182 رنز کا ہدف

Pakistan VS New Zealand 3rd T20 28 January 2018

ماؤنٹ مانگنوئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 182 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 19، فخر زمان 46، بابر اعظم 18، سرفراز احمد 29، عمر امین 21 اور فہیم اشرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل 20 اور عامر یامین 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔




میچ سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ یہ میچ جیت کر ٹی 20 سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ کنڈیشن اچھی ہے، پچ پر گھاس ہے لہذا اس کا فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستان کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، سرفراز احمد (کپتان)، حارث سہیل، عمر امین، شاداب خان، عامر یامین، فہیم اشرف، محمد عامر، رومان رئیس شامل ہیں ۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم مارٹن گپٹل، کین ولیم سن (کپتان)، انارو کچن، ٹوم بروس، روس ٹیلر، کولن ڈی گرینڈ ہوم، ٹوم بلنڈیل، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، اش سودھی، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment