نقیب قتل کیس میں مفرور ملزمان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

کراچی میں ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے نقیب قتل کیس میں مفرور ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے نقیب قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے، گلستان کالونی، جعفر طیار اور شاہ لطیف میں چھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس زرائع کے مطابق چھاپے سابق ایس ایچ او امانت اللہ مروت، ان کے بھائی احسان اللہ مروت کے گھروں پر مارے گئے لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب ملیر جعفر طیار میں پولس اہلکار رئیس عباسی اور عمران قاضی کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

 خبر: جنگ
 




Recommended For You

Leave a Comment