انتظار قتل کیس: فائرنگ اہلکار بلال اور دانیال نے کی، سی ٹی ڈی

19 years old Intizar Ahmed Killed in Karachi

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے قتل نوجوان انتظار کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ اہلکار بلال اور دانیال نے کی، ایک اہلکار ایس ایس پی کا پرسنل اسٹاف افسر اور دوسرا گن مین تھا، موقع پر دونوں کی موجودگی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ انتظار کے ساتھ موجود لڑکی کا بیان قلم بند کرلیا گیا ہے، تحقیقات میں ابھی تک کسی نئے کردار کا نام سامنے نہیں آیا، قتل کا مقصد کیا تھا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment