اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں جاسوس طیارے کے حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے اسپن ٹل ڈپہ ماموزئی میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔حملے میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے ہیں۔ جس سے حقانی گروپ کے کمانڈر احسان عرف نورے سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 17 جنوری کو بھی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقے خانی کلے میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
خبر: جنگ