انتظار احمد قتل، والد تحقیقات سے زیر و فیصد بھی مطمئن نہیں

Intizar Ahmed Murder Case - Ishtiaq Ahmed Father of Initizar

مقتول انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد کا صبر جواب دے گیا ،انہوں نے بیٹے کے قتل کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اشتیاق احمد نے بیٹے کے قتل کو ذمہ دار ایس ایس پی مقدس حیدر کو قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے میں مدیحہ کیانی اور سلمان بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بیٹے قتل کی تحقیقات کی سے زیرو فیصد بھی مطمئن نہیں ،مدیحہ کیانی کو بالکل علیحدہ کردیا گیا ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر نہیں لائی گئی ۔

اشتیاق احمد نے اس موقع پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ مدیحہ کیانی سے ان کے بیٹے کے قتل کے حوالے سے کوئی سوال نہیں پوچھا جارہا ،کیوں؟ پولیس کیا اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف تحقیقات کریگی؟

ان کا کہناتھاکہ مدیحہ کیانی اور سلمان کو سب کچھ معلوم ہے ، سلمان نے ہی انتظار کو مدیحہ سے ملوایا تھا جو اسے جائے وقوعہ پر لے کر گئی ۔

مقتول انتظار احمد کے والد نے یہ بھی کہا کہ مقدس حیدر کے گارڈ نے میرے بیٹے پر سیدھی فائرنگ کی ، مدیحہ کیانی کی سائیڈ پر کھڑے اہلکار نے صرف ہوائی فائرنگ کی۔

 خبر: جنگ
 




Recommended For You

Leave a Comment