شہباز حکومت 2 ماہ سے پہلے انجام کو پہنچ جائیگی، طاہرالقادری

tahir ul qadri

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ یقین سے کہتا ہوں شہباز حکومت 2 ماہ سے پہلے انجام کو پہنچ جائے گی۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ مال روڈ کا جلسہ کامیاب جلسہ تھا ، مختلف نظریات والی جماعتوں کو ایک ساتھ لیکر چلنا آسان نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیلئے سب جماعتیں ایک ہیں ۔

ڈاکٹر طاہر القادر ی کاکہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اجلاسوں میں کبھی کوئی بات نہیں ہوئی ۔

ان کا کہناتھاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں سے بہت جلد نجات مل جائےگی۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment