نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے متعلق چیف جسٹس نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کا کیا طریقہ کار ہے، ہم معیار طے کریں گے، ہم ایڈمیشن منسوخ نہیں کر رہے لیکن پی ایم ڈی سی مزید کسی کالج کو رجسٹرڈ نہیں کرے گا، ہم اس پورے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کراچی میں میڈیکل کالجوں سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے حکم جاری کیا کہ جن میڈیکل کالجزمیں داخلے دیے گئے ہیں وہاں فیس 6لاکھ 45ہزارروپےسالانہ سےزائدنہ لی جائے۔
عماعت کے موقع پر معزز جج نے نجی کالج کے مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ التجا سمجھیں، بڑے بھائی کی بات سمجھیں یا حکم، انسپکشن ٹیم جائے گی تو پھر کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
سماعت میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک یہ احکامات پورے ملک پر لاگو ہوں گے۔
خبر: جنگ