عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

Abdul Quddos Bazinjo Elected as new Cm of Balochistan

مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو 41 ووٹ حاصل کر کے بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے عبدالقدوس بزنجو کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 54  ووٹ ڈالے گئے جس میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 41  ووٹ حاصل کیے جبکہ آغا سید لیاقت علی نے13 ووٹ حاصل کیے۔

وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو اور پشتون خوا میپ کے امیدوار آغا لیاقت کے درمیان مقابلہ تھا، جبکہ پشتونخواہ میپ کے ہی عبدالرحیم زیارتوال آغا سید لیاقت علی کےحق میں دستبردار ہوگئے تھے۔

بلوچستان کے نئےوزیراعلی کےانتخاب کےلئےاسمبلی اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب شوآف ہینڈ کے ذریعے کیا گیا۔

انتخاب میں عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ وہ آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیراعلی کے لئے2 امیدواروں ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو اور پشتونخواہ میپ کے آغا لیاقت علی کےدرمیان مقابلہ ہے، پشتونخواہ میپ سے2 اراکین عبدالرحیم زیارتوال اورلیاقت آغانےکاغذات نامزدگی جمع کرائےتھے تاہم عبدالرحیم زیارتوال اجلاس سےتقریباایک گھنٹہ قبل آغا لیاقت کےحق میں دستبردارہوگئے۔

دوسری جانب اسمبلی اجلاس میں شرکت میں پہنچنے والے اراکین میں سے نوابزادہ طارق مگسی کاکہناتھا کہ وہ میر عبدالقدوس بزنجو کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔ جان محمد جمالی کا کہنا تھا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کو 40 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

اٹھارویں ترمیم کے بعد بلوچستان نے بالغ ہونے کا ثبوت دے دیا،باقی صوبے بھی سیکھیں، پشتونخواہ میپ کے منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ بظاہر عبدالقدوس بزنجو باآسانی قائد ایواں منتخب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے 2013 کے انتخابات میں پاکستان کی تمام اسمبلیوں میں سب سے کم ووٹ لے کر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے ضلع آواران سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر 544ووٹ حاصل کیے، حلقے میں صرف ایک اعشاریہ 18 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

اس موقع پر اسمبلی کے باہر سکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

خبر: جنگ 
 




Recommended For You

Leave a Comment