پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نوز لیگ نے بلوچستان کی سیاست اور عوام کو شدید نقصان پہنچایا ۔
بلوچستان پی پی کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان میں تخت رائیونڈ کے بجائے عوامی حکومت کی ضرورت ہے۔
اس موقع پرپی پی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیالا ہوگا ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ عوام نے نواز لیگ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شروع کردی ہے ۔
خبر: جنگ