امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اس بات کےمتحمل نہیں ہوسکتے کہ پاکستان کو چھوڑ دیں۔اخبار لکھتا ہے کہ پاکستان کےخلاف فیصلےسےلگتانہیں، ٹرمپ کے پاس اثرات سےنمٹنےکی پالیسی ہے۔ پرانے پارٹنرز کو امریکا سے دور کرنے کا فیصلہ چین کے لیے فائدہ مندثابت ہوگا۔
اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ دیگر سفارتی طریقےاپنائے ،سعودی عرب اورامارات سے تعلقات استعمال میں لانے چاہییں،شورمچانےکی بجائےخاموش بات چیت کی ضرورت ہے۔
نیویارک ٹائمز کہتا ہے کہ پاکستان نےاہم خفیہ معلومات اکثر امریکاکوفراہم کی ہیں۔یہ دیکھناہوگاکہ امداد منجمد کرنے پر پاکستان تعاون کرتابھی ہے یانہیں؟افغانستان کے لیے ہرفوجی پروازپاکستانی فضاسےگزرتی ہے، زیادہ ترسپلائی پاکستانی ریل یاروڈ سے ہوتی ہے۔ امریکا کو دی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے۔
ادھر اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کےسبب اس سال سیاسی فساد2017کوبھی گہنا سکتا ہے۔ مرکز میں بدنظمی کا ارتکاب وہ صدر کررہےہیں جو اپنےمنصب کی اقدار توڑ رہےہیں۔
خبر: جنگ