معیارتعلیم بہتر بنا کر قوم کے مستقبل کو سنوارا جاسکتاہے، ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ کا جناح اکیڈمی اسلام آباد میں لیکچر

This slideshow requires JavaScript.

اسلام آباد (رپورٹ: سید مجتبیٰ حیدر) 

پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر اور سینئرصحافی سید سبطین  شاہ نے کہاہے کہ پاکستان میں معیار تعلیم بہتر بناکر ملک و قوم کا مستقبل سنوارا جاسکتاہے۔ ان خیالات انھوں نے جناح اکیڈمی اسلام آباد میں اپنے ایک لیکچر کے دوران کیا۔ ان کے لیکچر کا موضوع ’’نوجوانوں کی ترغیب دلانا‘‘ تھا۔ اس موقع پر جناح اکیڈمی کے منتظمین سید جمیل حسین ہمدانی اور عبدالوھاب بھی موجود تھے۔ 

انھوں نے کہاکہ بچوں اور نوجوانوں پر تین چیزیں اثرانداز ہوتی ہیں، گھر، سکول اور معاشرہ۔ گھراور سکول ان کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر بنیاد مضبوط ہوتو معاشرہ انسان کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرسکتاہے بلکہ انسان سوسائٹی کو دینے کے قابل ہوجاتاہے۔

ہم پاکستانی اور بحیثیت مسلمان اس پیغمبر کے ماننے والے ہیں جن کا لقب امین اور صادق ہے۔ نبوت کے اعلان سے قبل ہی لوگوں نے آپ کو امین اور صادق کہنا شروع کردیا تھا۔

نوجوانوں سے مخاطب ہوکر سید سبطین شاہ نے کہاکہ آپ نے اس ملک کا مستقبل سنوارنا ہے لیکن اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے آپ کو درست کریں۔ آپ کے والدین کا وقت اور پیسہ آپ پر مصرف ہورہاہے لہذا خوب محنت اور دیانتداری سے کام لیں  تاکہ معاشرے کا کارآمد فرد بن سکیں۔

افراد سے خاندان بنتے ہیں اور خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہیں۔ گھر میں والدین اور بچوں کے فرائض اور حقوق ہوتے ہیں۔ تمام لوگوں اپنے حقوق اور فرائض سنجیدگی سے انجام دیں تو معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔

انھوں نے کہاکہ اگرچہ پاکستان کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ان مسائل سے نکلا جاسکتاہے۔ نوجوان تعلیمی میدان میں آگے نکل کر اس ملک کے معیار کو بہتر بناسکتے ہیں اور یہ ملک مشکلات سے نکل سکتا ہے۔ 




Recommended For You

Leave a Comment