درگاہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین پیر صاحبزادہ سلطان العارفین صدیقی جو نارویجین پاکستانی سیاست دان عامر جاوید شیخ کی دعوت پر ناروے کے دورے پر ہیں، کے اعزاز میں شہر موس میں عشائیہ دیا گیا۔
کاروباری شخصیت چوہدری علی اصغر نے اپنی رہائش گاہ پر اس عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس کے دوران سجادہ نشین نیریاں شریف نے مقامی مسلمانوں سے ملاقات کی۔ اس دوران موس شہر کی مسجد کے اراکین نے مقامی مسجد اور اسلامی تنظیمی کی سرگرمیوں سے پیر صاحبزادہ سلطان العارفین صدیقی کو آگاہ کیا۔ مقامی موس مسجد کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں مختلف مسالک کے لوگ اکٹھے ہوکر اپنے مذہبی فرائض سرانجام دیتے ہیں۔
پیرسلطان العارفین نے مسجد کا دورہ بھی کیا اور اسی شہر میں وہ زمین بھی دیکھی اور دینی مدرسہ کے لیے وقف بیس کنال کا پلاٹ بھی دیکھا۔
انھوں نے یقین دلایا کہ وہ دینی مدرسہ اور مسجد کی تعمیر کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔
دورہ موس کے دوران سجادہ نشین پیر صاحبزادہ سلطان العارفین صدیقی کے ساتھ نارویجین پاکستانی سیاست دان ، عامر جاوید شیخ اور طلعت بٹ تھے۔
واضح رہے کہ دورہ ناروے کے دوران صاحبزادہ سلطان العارفین نے ناروے کے مختلف اسلامک سنٹر ز کا دورہ کیا اور خطاب کیا ، بزم نقشبند اوسلو میں خطاب خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عقیدہ اہل سنت ، روحانی سلسلہ نقشبند کے تاریخی حالات ، واقعات پر روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ سارے روحانی سلسلے چشتی ، قادری ، سہروردی حضرت علی کرم اللہ وجہٰہ سے شروع ہوتے ہیں ، جبکہ سلسلہ نقشبندی حضرت صدیق اکبر رضی اللہ سے شروع ہوتا ہے ،
انھوں مزید کہا کہ ہر انسان زندگی میں کوئی نہ کوئی خطا کرتا ہے ، انسان کی خطائیں معاف کرنے والی ذاتی رب تعالی ہے ، انسان کے عیبوں پر پردہ بھی صرف ذاتی رب تعالی ڈالتی ہے