رپورٹ: محمد طارق
صوبائی اسمبلی پنجاب کی رکن سعدیہ سہیل جن کا تعلق حمکران جماعت تحریک انصاف سے ہے، نے کہاہے کہ حکومت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اوورسیزپاکستانیوں کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، بالخصوص بلدیاتی اداروں میں باہر رہنے والے ان پاکستانیوں کو نمائندگی ملنی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روز اپنے دورہ ناروے کے دوران کیا۔ سعدیہ سہیل آجکل ناروے آئی ہوئی ہیں۔ انھوں نے اوسلو میں پاکستان تحریک انصاف کے چند سرگرم ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ اورسیز پاکستانی تحریک انصاف اور پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے میں لگن اور سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔ پنجاب میں نئے وزیراعلی عثمان بزدار تحریک انصاف کے ایجنڈے کے مطابق آن رائٹ ٹریک ہیں ، انہوں نے آتے ہی پاکستان میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑی مہم شروع کی ، جس سے 200 ارب روپے کی سرکاری زمینیں واپس سرکاری تحویل میں لے لیں ، موجودہ پنجاب اسمبلی میں اہم بات یہ ہورہی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس باقاعدگی سے ہونا شروع ہوگئے ہیں ، جو کہ مسلم لیگ ن کے دور میں نہیں ہوتے تھے –
سعدیہ سہیل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور سیز پاکستانیوں کی پاکستان میں پاکستان کے فیصلہ سازوں اداروں میں نمائندگی کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔ اووریجن کارڈ کے ایشو کو نہ صرف وزیر اعلی پنجاب ، بلکہ پنجاب اسمبلی میں بھی اٹھائیں گی ، کہ جو لوگ دوھری شہریت کے حامل ہیں ان کو پہلے مرحلے میں قانونی سازی کرکے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے ، تاکہ وہ ترقی یافتہ ممالک میں حاصل کئے ہوئے علم اور تجربے کو پاکستان کے گورننگ سسٹم کی بہتری کے لئے مدد کر سکے –
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلی دفعہ ناروے آئی ہیں ، انہوں نے نارویجین معاشرے کی سب سے اچھی چیز دیکھی ہے کہ معاشرہ اجتماعی مفادعامہ کے اصولوں پر رہتے ہوئے ہر کمزور فرد کی معاشی ، سماجی تحفظ کی ذمہ داری لیتا ہے ، حکومت اور قومی ادارے جو عوام سے ٹیکس لیتے ہیں ، اس ٹیکس کو وہ دوبارہ عوام پر خرچ کرتے ہیں ، جس سے عام انسان کو زندگی کی ہر بنیادی سہولت میسر ہے
آخر میں شاہد جمیل اور نعیم اختر نےشرکاء سے اظہارتشکر کیا کہ وہ اس ٹھنڈے موسم اور چھٹیوں میں اس تقریب میں شریک ہوئے ،
اس تقریب میں جن تحریک انصاف ناروے کے شرکاء نے حصہ لیا ان کے نام یہ ہیں ، نعیم اختر ، طاہر اکرم ، شاہد جمیل ، زاہد بشیر ، محمد طارق، شاذیہ بشیر ، کنول سجاد، ڈنمارک سے آئے ہوئے تحریک انصاف ڈنمارک کے نائب صدر عاطف الیاس، یوتھ صدر ذی شان نذیر، اور اورسیز کمیونٹی پوسٹ کی مدیر رقیہ عاطف شامل تھی