ہیومن سروسز ناروے کے زیراہتمام اوسلو میں’’اولاد آدم‘‘ کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد

 

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (پ۔ر) ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے علاقے گرورود کے گرجا گھر میں ہیومن سروسز کے زیر اہتمام ’’اولاد آدم‘‘ کےعنوان سےایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب جس میں مسیحی رہنماووں اور پاکستانی نژاد نارویجن علماء سمیت بڑی تعداد میں عیسائی برادری اور مسلمانوں نے شرکت کی، کا آغاز تلاوت کلام اللہ کریم سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت ممتازعالم دین اور غوثیہ مسلم سوسائٹی ناروے کے امام مفتی زبیرتبسم نے حاصل کی۔ چوہدری سجاد داد اور یاسین سعید نے بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ کلام اقبال بھی پیش کیاگیا۔

 اس موقع پر ممتاز نارویجن اورپاکستانی نژاد شخصیات نے خطاب کیا اور ہیومن سروسز ناروے کی کارکردگی کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ تقریب کے دوران ہیومن سروسز ناروے کے وائس چئیرمین چوہدری غلام سرور نے نظامت کی۔

تقریب کے مقررین نے ہیومن سروسز ناروے کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ تمام بڑے ادیان بشمول اسلام اور عیسائیت انسانیت کے احترام اور حقوق العباد پر زور دیتے ہیں، ایک دوسرے کا خیال رکھنا اور حقوق کا احترام کرنا ہی حقوق العباد ہے اور اسلام اور عیسائیت دونوں اس بات پر زور دیتے ہیں۔ خدا کی مخلوق کی خدمت ہی اولاد آدم کا فرض ہے۔ بحیثیت اولاد آدم ہماری ذمہ داری ہے کہ ایک دوسرے کے دکھ و درد میں شریک ہوں۔ مقررین نے زور دیا کہ دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا بلکہ دہشت گردی اور قتل و غارت سے روکتا ہے۔ کسی دہشت گرد کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں بلکہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

تقریب کے دوران پاکستان میں موجود عیسائی برادری کے لیے فنڈ جمع کیا گیا تاکہ انہیں کرسمس کے تہوار پر تحائف بھیجے جا سکیں۔

تقریب کے مقررین میں سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ اطہرعلی، نارویجن مذہبی شخصیات آنے باریت، ویبیکے برگشو، اوویند ستابرون، علامہ سید فراست علی شاہ، محمد ادریس اور پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور آف بھٹیاں۔گجرخان کے صاحبزادے چوہدری محمد حسنین سرور بھٹیاں قابل ذکر ہیں۔

ان کے علاوہ جو شخصیات شریک ہوئیں، ان میں دھنی ویلفئیر سوسائٹی کے چئیرمین چوہدری اشرف دھنی، پاک ناروے فارم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، نگران دربار عالیہ موہری شریف محمد سعید زبیر، پاک آسکر کلچر فورم ناروے کے صدر چوھدری تنویر احمد، چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، چوھدری پرویز اختر بھٹی، چوہدری افتخار احمد ناز، چوہدری عمران مختار، سید زاہد حسین شاہ، ملک پرویز مہر بدرمرجان نمایاں تھے۔ تقریب کے اختتام پر مقررین کو پھول پیش کیے گئے اور شرکاء کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔.

Recommended For You

Leave a Comment