اوسلو (پ۔ر)۔
جامعہ اسلامیہ ستوونر، اوسلو، ناروے میں سالانہ محفل میلاد النبی برائے خواتین کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران جامعہ اسلامیہ کے سٹوڈنٹس نے تقاریر کیں اور بارگاہ ختمی مرتب رسول مقبول ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس دوران علامہ اقبالؒ کی نظم بھی پیش کی۔
اس موقع پر حضرت علامہ مشتاق احمد چشتی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی صاحبزادی حافظہ رابعہ بتول افتخار نے خصوصی خطاب کیا۔ انھوں نے خوبصورت الفاظ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیان کی اور پیغمبر گرامی اسلام (ص) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔