اوسلو (پ۔ر) ہیومن سروسز ناروے نے اپنے ایک پیغام کےذریعے کہاہے کہ انسانیت کا احترام ہم سب پر فرض ہے اور ہم دوسروں کے حقوق کا خیال رکھ کر عملی طور پر انسانوں کے حقوق کا دن مناسکتے ہیں۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ہیومن سروسز ناروے کے چیئرمین چوہدری خالد کسانہ، وائس چیئرمین چوہدری غلام سرور اور سیکرٹری جنرل چوہدری شاہد منیر نے مشترکہ پیغام جاری کیا ہے۔ انسانی حقوق کا عالمی دن ہرسال دس دسمبر کو ناروے اور پاکستان سمیت دنیابھر میں منایاجاتاہے۔
پیغام میں کہاگیا ہے کہ اس عالمی دن کو منانے کا مقصد انسانوں کے حقوق کو بلاتفریق رنگ، نسل، مذہب اور زبان تسلیم کرنا ہے اور ہمارے تنظیم ہیومن سروسز ناروے بھی لوگوں کے ان حقوق کے احترام پر زور دیتی ہے۔
پیغام میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے اور انسانیت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی بنائے۔