وارسا نیوزڈیسک
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔
تقریب میں وارسا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، سفارت کے عہدیداران، پاکستانی طلباء اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کلام اللہ مجید سے شروع ہوئی اور پولینڈ میں تعینات پاکستان کے ناظم الامور شفاعت کلیم نے پاکستانی پرچم وارسا کی ہواووں میں بلندکیا۔
اس موقع پر انھوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے صدر اوروزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے۔
ناظم الامور شفاعت کلیم نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد دی اور کہاکہ یہ دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک و قوم کی ترقی کے
لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ہمیں اپنے آباواجداد کی قربانیوں اور جدوجہد کو ہرگز فراموش نہیں کرناچاہیے بلکہ ان کے مشن آگے بڑھاناچاہیے۔
اوورسیزپاکستانی ہمارا عظیم سرمایہ ہیں۔ وہ نہ صرف پاکستان کی معاشی صورتحال کو سہارا دینے کے حوالے سے اہم کردار اداکررہے ہیں بلکہ وہ پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے اور پاکستان کے تعمیری موقف کو اجاگر کرنے میں بھی کوشاں ہیں۔
تقریب کے اختتام پر پاکستانی کھانے مہمانوں کے لیے پیش کئے گئے