سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے یہ نہ بھولیں کہ ملک کی بنیادی قدروں کو خطرات درپیش ہیں۔ پاکستان کو کبھی بھی ملائیت کی ریاست نہیں بننے دیں گےجبکہ کالعدم عسکری تنظیمیں نئے ناموں سے دوبارہ زندہ ہورہی ہیں۔
زرداری نے یوم آزادی کے موقع پرقوم کو مبارکباد کا پیغام دیا اور کہا کہ عوا م خود کو جمہوریت اور عوامی فلاح کے لئے وقف کردیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ چندعناصر کی جانب سے پاکستان کو ملائیت کی ریاست بنانے کی کوششوں کو مسترد کرنےکے عزم کا اعادہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے ملک کوخطرات لاحق ہیں جبکہ کالعدم عسکری تنظیمیں نئے ناموں سے دوبارہ زندہ ہورہی ہیںاور قانون اور نیشنل ایکشن پلان کا کوئی خیال نہیں کیا جا رہا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہم عسکریت پسندی کےخلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالوں اور جمہوریت و قانون کی حکمرانی کے لئے اپنی جانیں ملک پر نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
خبر:جنگ