اوسلو(پ۔ر) پاکستان اوورسیز الائنس کے چیئرمین راجہ منصور احمد نے کہاہے کہ اگرچہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک امید پیداہوئی ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور اگر عدالت چاہے تو انصاف فراہم کرسکتی ہے۔ ظاہری طورپر لگتاہے کہ پاکستان میں انصاف میرٹ پر نہیں ہوتا بلکہ جہاں مختلف طاقتوں کے مفاد وابستہ ہوتے ہیں وہاں عدالت بھی بڑے فیصلے کرجاتی ہے۔اگر بعض طاقتور حلقوں کی حمایت نہ ہوتی تو سپریم کورٹ میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ حاکم وقت کے خلاف فیصلہ دیتی۔ پاکستان میں عدالتی نظام بہت ہی کمزور ہی ہے اور عدالتوں میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ آزادانہ فیصلے کرسکیں۔فیصلے مفاد کے تحت ہوتے ہیں ۔ اس فیصلے سے میاں نوازشریف کو ایک سیاسی شہید بننے کاموقع ملااور اب وہ شہرشہر جاکر اپنے آپ کو مظلوم ظاہرکررہے ہیں۔وہ کبھی قائداعظم اور کبھی بھٹو بننے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پاکستان کے عوام بھی اتنے بے وقوف نہیں کہ ان کی باتوں پر اعتبارکرلیں۔ لوگوں کو تبدیلی چاہیے تاکہ ملک کے حالات درست ہوسکیں لیکن دور دور تک حالات ٹھیک ہونے والے نہیں اور لمبے عرصے تک کوئی مسیحا نظر نہیں آتا۔راجہ منصور احمد نے اپنے بیان میں کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کو بھی ملک و قوم کی خدمت کا موقع دیاجاناچاہیے۔وہ سیاسی اور معاشی امور کے وسیع تجربات رکھتے ہیں ۔ ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیاجائے۔
Recommended For You
-
شیخ ظہور احمد نے ستر کی دہائی میں ناروے میں پاکستانی اشیاء متعارف کروائیں
تحریر: ڈاکٹر سید سبطین شاہ۔ اسلام آباد (پاکستان) دنیا میں آنے والا ہر شخص اپنا کردار... -
اوسلو: پاکستان یونین ناروے نے قائد اعظم کے 146ویں یومِ پیدائش پرتقریب کا انعقاد کیا
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں... -
وارسا، پولینڈ میں شاندار محفل میلاد کا انعقاد، سفیرپاکستان ملک فاروق اور ٹریڈ قونصلر زاہد بھٹی بھی شریک ہوئے
وارسا (پ۔ر) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عاشقاں پیغمبرگرامی، حتمی مرتبت (ص) کے یوم...