وزیر اسلام فوبیا سے گریز کریں، جنرل سیکرٹری اسلامی کونسل ناروے

Znalezione obrazy dla zapytania mahtab afsar khan

 

(اوسلو (نیوزڈیسک

ناروے کی اسلامی کونسل کے جرل سیکرٹری مہتاب افسرخان نے کہاہے کہ نارویجن وزیر برائے امیگریشن زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام فوبیا سے گریزکریں۔

وہ خاتون وزیر برائے امیگریشن سلوی لیسھاگ کی طرف سے منافرت پر مبنی تقاریر کے حوالے سے ایک تجویز پر تبصرہ کررہے تھے۔ یہ مباحثہ جس میں کچھ اور ماہرین بھی شریک تھے، نارویجن میڈیا میں شائع ہواہے۔

 مہتاب افسر نے کہاکہ اسطرح کی تجویز سے اسلام فوبیا کے حوالے رحجانات کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہاکہ نارویجن اقدار آفاقی ہیں جن کی تمام لوگ قدر کرتے ہیں۔

ہم سب منافرت کے خلاف کام کررہے ہیں لیکن وزیرکی تجویز انسان کے بنیادی حقوق پر قدغن کے مترادف ہوسکتی ہے۔

انھوں نے خاتون وزیرکو مشورہ دیا کہ وہ اسلام فوبیا جیسے رحجانات کو فروغ دینے بجائے لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ خاتون وزیربرائے امیگریشن مسلمانوں سمیت غیرملکیوں کے حوالے سے مصالحے داراپنے بیانات کی وجہ سے مشہورہیں۔

Source: https://www.aftenposten.no/norge/i/XVXb7/Skepsis-til-Listhaug-forslag-om-innreiseforbud-for-hatpredikanter

 

Recommended For You

Leave a Comment