سپر یم کورٹ میں جعلی دستیاویزات دینے دالی (ن) لیگ ا ب سڑکوں پر ’’صفائیاں ‘‘دے رہی ہے مگر قوم انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیںگے ‘افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ کے خلاف حکمرانوں کی سازشیں ملک میں جمہو ریت آئین وقانون پر حملہ ہیں ہم قوم کے ساتھ ملکر انکی تمام سازشیں ناکا م بنادیں گے ‘(ن) لیگ سپر یم کورٹ میںاپنی بے گناہی کے ثبوت دے دیتی توانکو جی روڈ پر ’’صفائیاں ‘‘دینے کی ضرور نہ پیش آتی ‘ الخیر فائونڈ یشن کی جانب سے سرور فائونڈیشن کو ویل چیئر ز اور ایمولینس کی فراہمی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو
سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگی ’’چور ‘‘سڑکوں پر ’’شور ‘‘مچا کر احتساب سے بچ نہیں سکتے ‘سپر یم کورٹ میں جعلی دستیاویزات دینے دالی (ن) لیگ ا ب سڑکوں پر ’’صفائیاں ‘‘دے رہی ہے مگر قوم انکے کسی جھانسے نہیں آئیںگے‘(ن) لیگ سپر یم کورٹ میںاپنی بے گناہی کے ثبوت دے دیتی توانکو جی روڈ پر ’’صفائیاں ‘‘دینے کی ضرور نہ پیش آتی ‘افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ کے خلاف حکمرانوں کی سازشیں ملک میں جمہو ریت آئین وقانون پر حملہ ہیں ہم قوم کے ساتھ ملکر انکی تمام سازشیں ناکا م بنادیں گے ۔وہ بدھ کے روز بھٹہ چوک کے علاقہ میں الخیر فائونڈ یشن کی جانب سے سرور فائونڈیشن کو ویل چیئر ز اور ایمولینس کی فراہمی کے موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما رائے حسن نواز‘بیگم پروین سرور ‘الخیر فائونڈیشن کی رکن فوزیہ مبشر سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاکہ (ن) لیگ جتنا مر ضی شور مچا لیں قوم انکی باتوں پر کسی قسم کا اعتبار نہیں کر یں گے کیونکہ سپر یم کورٹ میں انکی کر پشن اور لوٹ مار پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کو سپریم کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی مگر اسکے باوجود کسی نے سپر یم کورٹ پر حملہ نہیں کیا مگر (ن) لیگ پہلے بھی سپر یم کورٹ پر حملہ کر چکی ہے اور اب بھی سپر یم کورٹ اور افواج پاکستان کے خلاف (ن) لیگ والے سازشیں کر نے میں مصروف ہیں جو ملک اور جمہو ریت کے خلاف حکمرانوں کا خطر ناک کھیل ہے مگر ہم حکمرانوں کے کسی ایسے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور انکا ہر محاذ پر راستہ روکا جائیگا ۔
خبر: اردو پوانٹ