ایمنسٹی انٹرنیشنل کا گلالئی اور عائشہ احد کی تفصیل اقوام متحدہ بھیجنے کا فیصلہ

 لندن /اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عائشہ گلالئی اور عائشہ احد کے ساتھ ہونیوالی زیادتی پر حکومت پاکستان سے فوری نوٹس لینے اور تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا ٗ پاکستان میں خواتین کو ہراساں ، تشد د ، قتل ، ونی ، کاروکاری جیسے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو کہ تشویشناک صورت ِ حال اختیار کرگیا ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کو ہراساں کرنے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادہ حمزہ شریف کی سابقہ بی بی عائشہ احد کو انصاف نہ ملنا جمہوریت کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ، حکومت ِ پاکستان عائشہ گلالئی اور عائشہ احد کو فوری طور پر انصاف دے کر انسانی حقوق کے فارمولے پر عملدرآمد کریں ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دونوں متاثرہ خواتین کی مکمل تفصیل اقوام ِ متحدہ کو ارسال کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔




Recommended For You

Leave a Comment