ایک غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق خلیج فارس میں ایرانی ڈرون امریکی جنگی طیارےکےنزدیک آگیا، امریکی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ایرانی ڈرون امریکی جنگی طیارےسے صرف سوفٹ کی دوری پرآگیا تھا ۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون نےمتعدد وارننگ کالز کو نظراندازکیا، جوکہ انتہائی خطرناک صورتحال کو جنم دے سکتا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق ایرانی ڈرون امریکی طیارہ کےاتنے نزدیک آناغیرمحفوظ اورغیرپیشہ ورانہ عمل ہے،اسکا اعادہ نہیں ہونا چاہئے، اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔
خبر: جنگ