الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کو نیا صدر منتخب کرکے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت نیا صدرمنتخب کرکے آگاہ کیا جائے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کےپارٹی آئین کے تحت بھی صدر کا عہدہ ایک ہفتے سے زائد خالی نہیں رہ سکتا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی تھی،تاہم سابق وزیراعظم نوازشریف اب بھی حکمران جماعت کے اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں۔
خبر:جنگ