افغانستان کے صدر اشرف غنی نے نو منتخب وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نیک خواہشات پر افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کے لیے خطرہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے بالخصوص افغانستان میں امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے، دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شاہد خاقان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خطے میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا، پاکستان اور افغانستان کے معاشی و اقتصادی حالات کی بہتری کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
خبر: جنگ