تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کی صلح کرادی ہے ۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ معاملہ بات چیت سے نمٹا دیا گیا ہے،دونوں فریقین اب مقدمہ نہیں کریں گے ۔
علی قاسم گیلانی نے صلح کے حوالے سے کہا کہ فواد چوہدری کے رابطے اور یقین دہانی کے بعد اب ہم مقدمہ نہیں کروارہے ہیں۔
خبر: جنگ