استنبول میں القدس کے مسئلے پر منعقد اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں جہاں بہت سے مسلمان لیڈروں نے سست روی کا مظاہرہ کیا وہی ایک غیر متوقع مہمان نے شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کی خصوصی درخواست پر بطور مہمان شرکت کی۔
یاد رہے کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف جوابی اقدامات پر غور کیا گیا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے سربراہان اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، جن کی نمائندگی وہاں کے وزیروں نے کی۔
خبر: جنگ