مسئلہ فلسطین پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری

oic session on palestine issue is started in turkey

فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا استنبول میں غیرمعمولی اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی خواجہ آصف کررہے ہیں۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے امریکی اعلان کی مذمت کی گئی۔

وزرا ئے خارجہ اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پرمشترکہ قرارداد منظور کی جائے گی۔ مشترکہ قرارداد کواسلامی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔

اسلامی کانفرنس تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجےشروع ہوگا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور مزید 2 فلسطینی شہید کر دیئے گئے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment