ترکی میں او آئی سی کا اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکی پہنچ گئے، مقبوضہ بیت القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف اسلامی ممالک کا مشترکہ موقف او آئی سی میں سامنے آئے گا۔
ترکی پہنچنے پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال پاکستانی ترکی سفیر سجاد قاضی اور دیگر سفارت خانے کے حکام نے کیا۔
ترکی کے شہر استنبول میں او آئی سی کا سربراہی اجلاس آج ہو گا او آئی سی میں شرکت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکی پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شامل ہیں۔
ترکی میں منعقد او آئی سی میں 26 اسلامی ممالک کی شرکت متوقع ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباس، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ہمراہ دورہ ترکی کے بعد لندن جائیں گے، تینوں رہنما لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔
خبر: جنگ