وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پرکشیدگی بڑھا رہا ہے، آزاد کشمیر پر جارحیت کی کوشش کی گئی تو ایل او سی کو بھارت کا قبرستان بنادیں گے۔
لائن آف کنٹرول کےپانڈوسیکٹر کےدورے پرعوامی اجتماع سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم آزادکشمیرنےکہاکہ پانڈو سیکٹر پر رہنے والے 24 گھنٹےکےمجاہد ہیں اور وہ انھیں سلام پیش کرنےآئےہیں۔
فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی بزدل دشمن نے جنازوں پربھی فائرنگ کی، لیکن وہ سن لے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، سرینگر والوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جدوجہد آزادی میں وہ تنہانہیں ہیں۔