امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع بس ٹرمینل پر دھماکاہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
نیویارک پولیس کے مطابق نیویارک پورٹ اتھارٹی بس ٹرمنل پر دھماکا ہونے کے بعد اسٹریٹ 42 اور 8 پر اے سی اور ای اور سب وے ٹرمینلز پر ٹرینوں کو خالی کرالیا گیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر خالی کرالیا، مین ہیٹن میں ٹائم اسکوائر کے قریب سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دھماکے سے 3 عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دھماکا پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کے قریب ممکنہ پائپ بم پھٹنے سے ہوا۔
خبر: جنگ