بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں سمیت 300فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے، بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق مختلف کالعدم تنظیموں کے 300سے زائد فراریہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے۔ آج ہونے والی اس تقریب کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی تعینات تھی اور پولیس و ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی کی نام نہاد تحریک کو ناکام بنادیا ہے اور ہم نے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے سیکورٹی اداروں کو وژن دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہتھیار اٹھا کر پہاڑوں میں جانے والے واپس قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔
خبر: جنگ