وزیر اعظم شاہد خاقان سے امریکی وزیر دفاع کی ملاقات

Pm Shahid Khaqan Abbasi meets US Defence Secretary Mattis in Islamabad

وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سےامریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیردفاع،وزیرخارجہ،مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار بھی اجلاس میں شریک تھے۔

امریکی وزیردفاع سےملاقات میں امریکاکی جنوبی ایشیائی پالیسی کے امور زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان خطےکی سلامتی سے متعلق اپنا موقف کھل کر بیان کرےگا،افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر بھی بات چیت ہو گی۔

ملاقات میں امریکی وزیردفاع کےہمراہ پاکستان میں امریکی سفیرڈیوڈہیل اوردیگربھی شریک ہیں۔

قبل ازیں امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ وزارت خارجہ و دفاع کےحکام نےامریکی وزیردفاع کا نورخان بیس پراستقبال کیا۔

جیمز میٹس کے دورے میں خطے اور خاص طور پر افغانستان میں قیام امن کا موضوع ایجنڈا پر سرفہرست ہوگا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں مزیدامریکی و نیٹو افواج کی تعیناتی پر ہماری اور امریکہ کی سوچ میں فرق ہے اس معاملے پر پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سیکریٹری دفاع سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment