پاک فوج کے افسر میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گے

First Sikh officer in Pakistan Army Major Hercharn Singh's wedding

پاک فوج کے پہلے سکھ افسرمیجر ہرچرن سنگھ گوردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب میں پاک فوج کے حاضراورریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی میجر ہرچرن سنگھ کو نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2007 ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کرنے والے میجر ہرچرن سنگھ کی شادی میں پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازدواجی زندگی شروع کرنے پر میجر ہرچرن سنگھ کو نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قومی یکجہتی کی علامت ہے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔

خبر: جنگ

 




Recommended For You

Leave a Comment