حلقہ ارباب ذوق ناروے کی ماہانہ ادبی نشست: شعرا و ادبا کی شرکت

Literary meeting of Halqa Arbab e Zauq Norway

اوسلو (علی اصغرشاید سے) 
حلقہ ارباب ذوق ناروے کی ماہ دسمبر 2017 کی ادبی نشست کا انعقاد 3 دسمبر بروز اتوار فیوروست لائبریری اوسلو میں کیا گیا جس میں معروف سفر نامہ اور افسانہ نگار فیصل نواز چوہدری نے افسانے پر اپنا مقالہ پڑھا۔ اور افسانے کی مختلف اصناف واقسام پر بحث کا آغاز کیا۔ فیصل نوازچوہدری نے بتایا کہ جب مجہے کوئی کہانی مل جاتی تو میں اسے لکھ دیتا ھوں۔ افسانے کے تکنیکی پہلوؤں پر زیادہ نہیں سوچتا۔ اب لوگوں کے پاس لمبے افسانے پڑھنے کا وقت نہیں ہے۔ آج کل ایک سویا صرف بیس الفاظ یا مختصر افسانے کا دور ہے۔

Literary meeting of Halqa Arbab e Zauq Norway

افسانے کے حوالے سے شرکاء نے بحث میں بھرپور حصہ لیا۔اجلاس کے دوسرے حصے میں جن شعراء نے اپنا کلام سنایا ان میں خالد حسین تھتھال پال سنگھ، علی اصغر شاھد، آفتاب وڑائچ ادریس لاھوری،مینا جی، لیلہ،انجم وڑائچ، فیض چوہدری، نصراللہ قریش، شرکا میں شامل  ہیں۔ اس موقع پر معروف دانشور کاروان کے مدیر اعلی سید مجاہد علی نے بھی اپنا مضمون پڑھ کر سنایا۔ نظامت کے فرائض حلقہ کے جنرل سیکریٹری آفتاب وڑائچ نے ادا کئے۔




Recommended For You

Leave a Comment