پاکستان میں جماعۃ الدعوۃ نے ایک سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ، امریکہ اور انڈیا جماعۃ دعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہیں جبکہ تنظیم کے سربراہ حافظ سعید ان دنوں نطر بند ہیں۔
جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سیعد ان دنوں نظر بند ہیں، انھیں کشمیر میں سرگرم جہادی تنظیم لشکر طیبہ کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008 میں انڈین شہر ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد جماعۃ الدعوۃ پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں استاد اور جماعۃ الدعوۃ پر تحقیقی کتاب ’جہاد اور دعوۃ ‘ کتاب کی مصنفہ پروفیسر ثمینہ یاسمین کا کہنا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ نے پچھلے چھ سات سالوں سے ایسے اشارے دینا شروع کردیے تھے کہ وہ سیاست میں آنا چاہ رہے ہیں۔
’انھوں نے اتحاد سازی کی باتیں کرنا شروع کردی تھیں۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ جو باقی اسلامی گروپ ہیں ان کے ساتھ مل کر وہ کوئی موقف اختیار کرسکتی ہیں تاکہ یہ پیغام دیا جاسکے کہ ان کی بھی ایک سیاسی حیثیت ہے۔‘
خبر: بی بی سی اردو ڈاٹ کام