فیض آباد دھرنا ختم کیے جانے کا امکان

Tehreek e Labaik Dharna Faizabad

اسلام آباد (جنگ): اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پردیا گیا دھرنا ختم کیے جانے کا امکان ہے، دھرنا قائدین کی مشاورت جاری ہے کچھ دیر میں اعلان متوقع ، جبکہ فیض آباد انٹرچینج کے اطراف 21 روز سے بند سڑکیں کھولنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا کر 21 روز سے بند سڑکیں کھولی جارہی ہیں، آئی ایٹ سیکٹر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: راولپنڈی دھرنے سے ملکی انتشار تک

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا مظاہرین کو قائدین نے ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنا سامان اکٹھا کریں اور گاڑیاں سیدھی کرلیں

واضح رہے کہ دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے ہونے اور زاہد حامد کے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد دھرنا قائدین نے دھرنا اور احتجاج ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment