نوازشریف پارٹی صدر کے بجائے قائد، شہبازآئندہ ہفتے سربراہی سنبھالیں گے

shahid khaqan meets nawaz and shahbazاسلام آباد(نمائندہ گان جنگ)سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت دوسرے روزبھی مسلم لیگ ن کامشاورتی اجلاس ہوا، جس میں نوازشریف کوپارٹی صدرکے بجائے قائدتسلیم کرلیاگیاہے ،جس کے بعدشہبازشریف آئندہ ہفتے مسلم لیگ ن کی سربراہی سنبھالیں گے،مری میں ہونیوالے اجلاس میں نا اہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل کے بارے میں بھی قانونی ماہرین کی تجاویز پر غور کیاگیا ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پارٹی میں یہ طے ہوا ہے کہ شہباز شریف آئندہ ہفتے مسلم لیگ(ن) کی سربراہی سنبھالیں گے ،مرکزی مجلس عاملہ اس فیصلے کی توثیق کرے گی۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment