تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں، عائشہ گلالئی نے سیکورٹی مانگ لی

ayesha gulalai

تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر لگائے جانے والے سنگین الزامات کے بعد دھمکیاں ملنے پر سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا جس میں ان سے سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی نے خط میں کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اس لئے جلد سیکورٹی فراہم کی جائے۔

خیال رہے کہ یکم اگست کو عائشہ گلالئی نے ایک پریس کانفرنس میں عمران خان پر سنگین الزامات لگائے تھے جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا اعلان کیاتھا۔

عائشہ گلالئی نے الزام لگایا تھا کہ تحریک انصاف میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی وجہ سے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment