عدالتی حکم پر دھرنے والوں کو رات 12 بجے تک کا نوٹس

deadline to end Faizabad Protest

عدالتی حکم کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نے دھرنے کے شرکاء کو رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

چند گھنٹوں بعد کیا ہوگا؟ ملک بھر کی نظریں دارالحکومت اسلام آباد پر لگ گئیں، عدالت کے حکم کے باجود دھرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا ۔

دھرنے والو آج رات12 بجے تک فیض آباد خالی کردو ورنہ ایکشن ہو گا، اسلام آباد کی انتظامیہ نے مذہبی جماعت کو حتمی وارننگ جاری کر دی ۔

فیض آباد پر دھرنے کو19 روز ہو گئے، نہ سڑک کھلی، نہ موبائل فون سگنل آئے، میٹرو بس سروس بھی بند ہے، لوگوں نے ٹریک پر موٹر سائیکلیں چلانی شروع کردیں،دھرنے والے پولیس کے بعد اب عام لوگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دھرنے کے شرکاء آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کر دیں،اگر نہ کیا تو ایکشن ہو گا،پہلے 3 وارننگ نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں ،اب یہ آخری وارننگ ہے ،اگر ایکشن کے نتیجے میں کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار دھرنا قائدین اور شرکاء ہوں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے یہ وارننگ جاری کی ہے دھرنے والوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے،ضلعی انتظامیہ نے نوٹس میں کہا ہے کہ دھرنے کے شرکا دو ہفتے سے غیر قانونی طورپر فیض آباد بیٹھے ہیں،جبکہ فیض آباد کے قریب پریڈ گراؤنڈ جلسے جلوس کے لیے مختص ہے،دھرنے کے شرکا دو ہفتے سے مسلسل قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔

دھرنا آج ختم ہو جائے گا ، راول پنڈی اسلام آباد کے باسی کئی دنوں سے یہی آس لگائے بیٹھے ہیں ، مگر یہ سب ہو گا کب ، کوئی یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment