حافظ سعید کی رہائی پر امریکا کا اظہار تشویش

JD Chief Hafiz Saeed

امریکا نے لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کی پاکستان میں نظربندی سے رہائی پر تشویش کا اظہار کردیا ہے ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ لشکر طیبہ ایک نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے، جو امریکی باشندوں سمیت معصوم شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہے ۔

ترجمان کے مطابق ممبئی حملوں میں 6 امریکی شہری ہلاک ہوئے تھے، حکومت پاکستان حافظ سعید کو گرفتار کرکے ان کی سزا کو یقینی بنائے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے مئی2008ء میں حافظ سعید کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیاتھا۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment