وزیر داخلہ نے اسلام آباد دھرنا اتوار تک حل ہونے کی نوید سنا دی

Federal Interior Minister Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جنگ): وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کا معاملہ اتوار تک حل ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اتوار تک دھرنا حل ہونے کی خوش خبری سنا دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا مذاکرات کے حوالے سے ابھی تک علماء سے بات چیت جاری ہیں۔ وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ علما نے کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جن پر غور کیا جا رہا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ معاملہ حل ہونے میں آج پیش رفت کا امکان ہے، امید کی جاتی ہے کہ دھرنا بات چیت کے ذریعے ختم کرانے میں کامیاب ہوجائیں، اور تشدد سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفا کے حوالے سے کہا کہ وزیر قانون سے استعفا تب تک  نہیں لیا جا سکتا جب تک کوئی ٹھوس ثبوت نہ مل جائے۔




Recommended For You

Leave a Comment