اتوار 19 نومبر کو دنیا کے ختم ہونے کی پیش گوئی

prediction 19 november end of the world

ویب ڈیسک (جیو):کیا اتوار کو دنیا ختم ہونے والی ہے اور کوئی پراسرار سیارہ نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کر دے گا جو زمین پر زلزلوں کی صورت میں تباہی لے کر آئے گا؟

سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ نظام شمسی میٕں مداخلت کرنے والا ایک پرسرار سیارہ زمین پر تباہی مچا دے گا۔

عیسائی ماہر علم الاعداد ڈیوڈ میڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ Nibiru یاPlanet X نامی سیارہ 19 نومبر کو نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کر دے گا جس سے کرہ ارض پر زلزلوں کی صورت میں بڑی تباہی آئے گی اور دنیا تہس نہس ہو کر رہ جائے گی۔

سماجی رابطے ویب سائٹس پرگردش کرتی ان خبروں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے لیکن امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے سب جھوٹ، دھوکہ اور فریب ہے۔

ناسا حکام نے کہا ہے کہ نہ تو ایسے کسی سیارے کا وجود ممکن ہے، اور اگر ایسا ممکن ہوتا تو اس کی کشش ثقل نے چاند کو زمین کے محور سے اٹھا کر دور پٹخ دیا ہوتا۔

اس سے قبل ڈیوڈ میڈ نے ستمبر میں سیارہ ایکس کے زمین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی تھی جو جھوٹ ثابت ہوئی تھی۔




Recommended For You

Leave a Comment